hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 645

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

645
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ : قِيلَ يَا رَسُولَ اللهِ : أَيُّ الدُّعَاءِ أَسْمَعُ؟ قَالَ : جَوْفَ اللَّيْلِ الآخِرِ ، وَدُبُرَ الصَّلَوَاتِ الْمَكْتُوبَاتِ. (رواه الترمذى)
حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ : حضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) ! کون سی دعا زیادہ سنی جاتی ہے ؟ (یعنی کس وقت کی دعا زیادہ قبول ہوتی ہے) ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آخری رات کے درمیان (یعنی رات کے آخری حصہ میں جو تہجد کا وقت ہے) اور فرض نمازوں کے بعد ۔ (جامع ترمذی)

تشریح
نماز کے خاتمہ پر سلام سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو دعائیں مانگتے تھے ، یا جن دعاؤں کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع کے لئے تلقین فرمائی ہے ان کا ذکر پہلے کیا جا چکا ہے اب ذیل میں وہ حدیثیں پڑھئے جن میں بتایا گیا ہے کہ سلام کے بعد ذکر و دعا کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو کیا ہدایت فرمائی ہے اور خود اپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول اس بات میں کیا تھا ۔