عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ : سَأَلْنَا عَائِشَةَبِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ " يُوتِرُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ : كَانَ يَقْرَأُ فِي الْأُولَى بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَفِي الثَّانِيَةِ بِقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَفِي الثَّالِثَةِ بِقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ، وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ". (رواه الترمذى وابوداؤد)
عبدالعزیز بن جریج تابعی بیان کرتے ہیں کہ ہم نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله عنہا سے دریافت کیا کہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر میں کون کون سی سورتیں پڑھتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ : پہلی رکعت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم “ سبح اسم ربك الأعلى ” پڑھتے تھے اور دوسری میں “ قل يا أيها الكافرون ” اور تیسری رکعت میں “ قل هو الله أحد ” اور معوذتین (یعنی قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ) پڑھتے تھے۔ (جامع ترمذی ، سنن ابی داؤد)
تشریح
وتر کی پہلی رکعت میں سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى دوسری میں قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ اور تیسری رکعت میں قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ پڑھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت ابی بن کعب اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بھی روایت کی اہے ، لیکن ان دونوں حضرات نے تیسری رکعت میں “ معوذتین ” پڑھنے کا ذکر نہیں کیا معلوم ہوتا ہے کہ کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم تیسری رکعت میں صرف سورہ اخلاص پڑھتے تھے اور کبھی اسی کے ساتھ معوذتین بھی ۔ واللہ اعلم ۔