hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 701

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

701
Maarif ul Hadith
عَنْ حُذَيْفَةَ كَانَ النَّبِىُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا حَزَبَهُ أَمْرٌ فَصَلَّى. (رواه ابوداؤد)
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مستقل معمول اور دستور تھا کہ جب کوئی فکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لاحق ہوتی اور کوئی اہم معاملہ پیش آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں مشغول ہو جاتے ۔ (سنن ابی داؤد)

تشریح
قرآن مجید میں بھی فرمایا گیا ہے : “ اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ” (مشکلات اور مہمات میں ہمت و برداشت اور نماز کے ذریعہ اللہ کی مدد حاصل کرو) اس خداوندی تعلیم و ہدایت کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول تھا کہ ہر مشکل اور مہم میں اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل کرنے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں مشغول ہو جاتے تھے اور امت کو اس کا تفصیلی طریقہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تعلیم فرمایا جو حضرت عبداللہ بن ابی اوفیؓ والی اوپر کی حدیث میں مذکور ہوا ۔