hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 719

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

719
Maarif ul Hadith
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ : « كَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَتَانِ يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ ، وَيُذَكِّرُ النَّاسَ فَكَانَتْ صَلَاتُهُ قَصْدًا ، وَخُطْبَتُهُ قَصْدًا » (رواه مسلم)
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو خطبے دیا کرتے تھے اور دونوں کے درمیان (تھوڑی دیر کے لئے) بیٹھتے تھے ۔ آپ ان خطبوں میں قرآن مجید کی آیات بھی پڑھتے تھے اور لوگوں کو نصیحت بھی فرماتے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز بھی درمیانی ہوتی تھی اور اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ بھی (صحیح مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبہ اور نماز میں نہ بہت طول ہوتا تھا اور نہ بہت زیادہ اختصار ، بلکہ دونوں کی مقدار معتدل اور متوسط ہوتی تھی ۔ قرأت کے بیان میں وہ حدیثیں پہلے گزر چکی ہیں جن میں بتلایا گیا ہے کہ جمعہ کی نماز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کون کون سی سورتیں پڑھتے تھے ۔