hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 747

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

747
Maarif ul Hadith
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : « الْبَقَرَةُ عَنْ سَبْعَةٍ ، وَالْجَزُورُ عَنْ سَبْعَةٍ » (رواه مسلم واب و داؤد واللفظ له)
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : گائے یا بیل کی قربانی سات آدمیوں کی طرف سے اور اسی طرح اونٹ کی قربانی سات آدمیوں کی طرف سے ہو سکتی ہے ۔ (صحیح مسلم و سنن ابی داؤد)

تشریح
بھینس اہل عرب کے نزدیک گویا گائے ہی کی ایک قسم ہے جو عرب میں نہیں ہوتی اس لئے اس کا اس حدیث میں الگ ذکر نہیں کیا گیا ، اس کی قربانی بھی سات آدمیوں کی طرف سے ہو سکتی ہے ۔