hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 750

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

750
Maarif ul Hadith
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « مَا مِنْ أَيَّامٍ العَمَلُ الصَّالِحُ فِيهِنَّ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنْ هَذِهِ الأَيَّامِ العَشْرِ » (رواه البخارى)
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کو عمل صالح جتنا ان دس دنوں میں محبوب ہے اتنا کسی دوسرے دن میں نہیں ۔ (صحیح بخاری)

تشریح
جس طرح اللہ تعالیٰ نے ہفتہ کے سات دنوں میں جمعہ کو ، اور سال کے بارہ مہینوں میں سے رمضان المبارک کو ، اور پھر رمضان المبارک کے تین عشروں میں سے عشرہ اخیر کو خاص فضیلت بخشی ہے ، اسی طرح ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کو بھی فضل و رحمت کا خاص عشرہ قرار دیا ہے ، اور اسی لئے حج بھی انہی ایام میں رکھا گیا ہے ۔ بہرحال یہ رحمت خداوندی کا خاص عشرہ ہے ۔ ان دنوں میں بندے کا ہر نیک عمل اللہ تعالیٰ کو بہت محبوب ہے ، اور اس کی بڑی قیمت ہے ۔