hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 805

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

805
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « إِذَا صَلَّيْتُمْ عَلَى الْمَيِّتِ ، فَأَخْلِصُوا لَهُ الدُّعَاءَ » (رواه ابوداؤد وابن ماجه)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تم کسی میت کی نماز جنازہ پڑھو تو پورے خلوص سے اس کے لئے دعا کرو ۔ (سنن ابی داؤد ، سنن ابن ماجہ)

تشریح
نماز جنازہ کا اصل مقصد میت کے لئے دعا ہی ہے ۔ پہلی تکبیر کےبعد اللہ کی حمد تسبیح اور دوری تکبیر کے بعد درود شریف گویا دعا ہی کی تمہید ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز جنازہ میں دعائیں پڑھتے تھے ۔ (جو آگے درج کی جارہی ہیں) وہ سب اس موقع کے لئے بہترین دعائیں ہیں ۔