hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 818

5. کتاب الصلوٰۃ

معارف الحدیث

818
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِي مَرْثَدٍ الْغَنَوِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « لَا تَجْلِسُوا عَلَى الْقُبُورِ ، وَلَا تُصَلُّوا إِلَيْهَا » (رواه مسلم)
حضرت ابو مرثد غنوی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : نہ تو قبروں کے اوپر بیٹھو اور نہ ان کی طرف رخ کر کے نماز پڑھو ۔ (صحیح مسلم)

تشریح
جیسا کہ ابھی اوپر کہا گیا قبر پر بیٹھنے میں اس کی بےحرمتی ہے ، اور آگے درج ہونے والی حدیث سے معلوم ہو گا کہ اس سے صاحب قبر کو اذیت بھی ہوتی ہے ، اور قبر کی طرف رخ کر کے نماز پڑھنے کی ممانعت کا خاص مقصد امت کو شرک کے شبہ اور شائبہ سے بھی بچانا ہے ۔