hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 88

1. کتاب الایمان

معارف الحدیث

88
Maarif ul Hadith
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَرَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَذِهِ الْاٰيَةَ {يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا} قَالَ: أَتَدْرُونَ مَا أَخْبَارُهَا؟ قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: فَإِنَّ أَخْبَارَهَا أَنْ تَشْهَدَ عَلَى كُلِّ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ بِمَا عَمِلَ عَلَى ظَهْرِهَا أَنْ تَقُولَ: عَمِلَ كَذَا وَكَذَا يَوْمَ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: فَهَذِهِ أَخْبَارُهَا. (رواه احمد والترمذى)
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سورہ زلزال کی یہ آیت تلاوت فرمائی “يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا” (جس کا مطلب ہے کہ قیامت کے دن زمین اپنی سب خبریں بیان کرے گی) پھر حاضرین سے فرمایا ، کیا تم جانتے ہو ، کہ زمین کی خبریں کیا ہیں ؟ انہوں نے عرض کیا ، اللہ اور اس کے رسول ہی کو زیادہ علم ہے ، آپ نے فرمایا : اس کی خبریں یہ ہیں کہ وہ ہر بندہ اور ہر بندی کے متعلق شہادت دے گی ، کہ اس نے فلاں دن میرے اوپر فلاں کام کیا تھا ، اور فلاں دن فلاں عمل کیا تھا ، پس یہ ہیں زمیں کی خبریں (جو قیامت کے دن وہ بیان کرے گی) ۔ (مسند احمد و ترمذی)

تشریح
گویا انسان جو عمل زمین کے جس حصے پر کرتا ہے زمین کا وہ حصہ اس کو محفوظ رکھتا ہے ، اور قیامت تک محفوظ رکھے گا اور اللہ کے سامنے اس کی شہادت ادا کرے گا ، اللہ تعالیٰ اس دن اس پر اس وقت کی رسوائیوں سے حفاظت فرمائے ۔
اس قسم کی چیزوں پر یقین لانا ایمان والوں کے لئے تو پہلے بھی مشکل نہ تھا ۔ لیکن اب تو ریکارڈ وغیرہ کی ایجادوں نے ان باتوں کا سمجھنا ، اور ان پر یقین کرنا سب کے لئے آسان کر دیا ہے ۔
صدق الله عز وجل سَنُرِيهِمْ آيَاتِنَا فِي الْآفَاقِ وَفِي أَنْفُسِهِمْ