hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 961

7. کتاب الصوم

معارف الحدیث

961
Maarif ul Hadith
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ مِنَ الشَّهْرِ السَّبْتَ ، وَالأَحَدَ ، وَالاِثْنَيْنِ ، وَمِنَ الشَّهْرِ الآخَرِ الثُّلاَثَاءَ ، وَالأَرْبِعَاءَ ، وَالخَمِيسَ. (رواه الترمذى)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (ایسا بھی کرتے تھے کہ) ایک مہینہ میں سینچر ، اتوار اور پیر کا روزہ رکھتے ، اور دوسرے مہینہ میں منگل ، بدھ اور جمعرات کا ۔ (جامع ترمذی)

تشریح
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاکی روایت سے معلوم ہو چکا ہے کہ مہینہ کے تین روزوں کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی لگا بندھا معمول نہیں تھا اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس روایت کا مطلب صرف یہ ہے کہ آپ ایسا بھی کرتے تھے کہ ایک مہینہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ہفتہ کے پہلے تین دنوں سینچر ، اتوار ، پیر کا روزہ رکھ لیا اور دوسرے مہینہ میں بعد والے تین دنوں منگل ، بدھ اور جمعرات کا .... (اور جمعہ کے بارے میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا بیان گزر ہی چکا کہ آپ جمعہ کے دن اکثر و بیشتر روزہ رکھتے تھے) .... گویا علاوہ ان مخصوص تاریخوں اور دنوں کے جن کے روزہ کی خاص فضیلت ہے ۔ آپ اس کا بھی اہتمام فرماتے تھے کہ آپ کا نفلی روزہ ہفتہ کے ہر دن میں پڑ جائے تا کہ لوگ جان لیں کہ اللہ کے بنائے ہوئے ساتوں دن مبارک اور عبادت کے دن ہیں ۔