hadith book logo

Maarif ul Hadith: Hadith 968

7. کتاب الصوم

معارف الحدیث

968
Maarif ul Hadith
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كُنْتُ أَنَا وَحَفْصَةُ صَائِمَتَيْنِ ، فَعُرِضَ لَنَا طَعَامٌ اشْتَهَيْنَاهُ فَأَكَلْنَا مِنْهُ قَالَتْ حَفْصَةُ يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا كُنَّا صَائِمَتَيْنِ ، فَعُرِضَ لَنَا طَعَامٌ اشْتَهَيْنَاهُ فَأَكَلْنَا مِنْهُ ، قَالَ : اقْضِيَا يَوْمًا آخَرَ مَكَانَهُ. (رواه الترمذى)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ : میں اور حفصہ (رضی اللہ عنہا) دونوں نفلی روزے سے تھے ، ہمارے سامنے کھانا پیش کیا گیا جس کو کھانے کا ہمارا جی چاہا ، اور ہم نے اس کو کھا لیا ۔ پھر حفصہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا : یا رسول اللہ ! ہم دونوں روزے سے گھے ، ہمارے سامنے کھانا آیا ، جس کو کھانے کے لیے ہمارا جی چاہا ، تو ہم نے اس میں سے کچھ کھا لیا (اور روزہ توڑ دیا) ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کی جگہ کسی دن قضا روزہ رکھو ۔ (جامع ترمذی)

تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نفلی روزہ توڑ دینے کی صورت میں اس کی قضاکے طور پر روزہ رکھنا چاہئے ۔ امام ابو حنیفہؒ کے نزدیک یہ قضا واجب ہے ، اور امام شافعیؒ کے نزدیک واجب نہیں صرف مستحب ہے ۔
تَمَّ كِتَابُ الصَّوْمِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ