HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

1. کتاب الایمان

معارف الحدیث

122

عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ، وَلَا يَتْفُلُونَ وَلَا يَبُولُونَ وَلَا يَتَغَوَّطُونَ وَلَا يَمْتَخِطُونَ» قَالُوا: فَمَا بَالُ الطَّعَامِ؟ قَالَ: «جُشَاءٌ وَرَشْحٌ كَرَشْحِ الْمِسْكِ، يُلْهَمُونَ التَّسْبِيحَ وَالتَّحْمِيدَ، كَمَا تُلْهَمُونَ النَّفَسَ» (رواه مسلم)
جابرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ :”اہلِ جنت جنت میں کھائیں گے بھی اور پئیں گے بھی ، لیکن نہ تو انہیں تھوک آئے گا ، اور نہ پیشاب پاخانہ ہو گا ، اور نہ ان کی ناک سے ریزش آئے گی ۔ بعض صحابہؓ نے عرض کیا ، تو کھانے کا کیا ہو گا ؟ (یعنی جب پیشاب پاخانہ کچھ بھی نہ ہو گا تو جو کچھ کھایا جائے گا وہ آخر کہاں جائے گا ؟) آپ نے فرمایا کہ ڈکار اور پسینہ مشک کے پسینہ کی طرح (یعنی غذا کا جو اثر نکلنا ہو گا ، وہ انہی دو طریقوں سے نکل جایا کرے گا) اور ان اہلِ جنت کی زبانوں پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اللہ کی حمد و تسبیح اس طرح جاری ہو گی ، جس طرح تمہارا سانس جاری رہتا ہے “۔

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جنت کی ہر غذا کثیف مادہ سے پاک ایسی لطیف اور نورانی ہو گی ، کہ پیٹ میں اس کا کوئی فضلہ تیار نہیں ہو گا ، بس ایک خوشگوار ڈکار کے آنے سے معدہ خالی اور ہلکا ہو جایا کرے گا ، اور کچھ پسینے کےراستے نکلا جایا کرے گا ، لیکن اس پسینہ میں بھی مشک کی سی خوشبو ہو گی ، اور اس دنیا میں جس طرح آپ سے آپ ہمارے اندر سے باہر ، اور باہر سے اندر سانس کی آمدورفت ہے ، جنت میں اسی طرح اللہ کا ذکر جاری ہو گا ، اور سبحان اللہ والحمدللہ ، یا سبحان اللہ وبحمدہ سانس کی طرح ہر دم جاری رہے گا ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔