HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

1. کتاب الایمان

معارف الحدیث

123

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يُنَادِي مُنَادٍ: إِنَّ لَكُمْ أَنْ تَصِحُّوا فَلَا تَسْقَمُوا أَبَدًا، وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَحْيَوْا فَلَا تَمُوتُوا أَبَدًا، وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَشِبُّوا فَلَا تَهْرَمُوا أَبَدًا، وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَنْعَمُوا فَلَا تَبْأَسُوا أَبَدًا " (رواه مسلم)
حضرت ابو سعیدؓ اور ابو ہریرہؓ سے روایت ہے ، یہ دونوں بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ : اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک پکارنے والا جنت میں جنتیوں کو مخاطب کر کے پکارے گا ، کہ یہاں صحت ہی تمہارا حق ہے ، اور تندرستی ہی تمہارے لئے مقدر ہے ، اس لیے اب تم کبھی بیمار نہ پڑو گے ، اور یہاں تمہارے لئے زندگی اور حیات ہی ہے ، اس لئے اب تمہیں موت کبھی نہ آئے گی ، اور تمہارے واسطے جوانی اور شباب ہی ہے ، اس لئے اب کبھی تمہیں بڑھاپا نہیں آئے گا ، اور تمہارے واسطے یہاں چین اور عیش ہی ہے ، اس لئے اب کبھی تمہیں کوئی تنگی اور تکلیف نہ ہو گی ۔ (مسلم)

تشریح
جنت صرف آرام اور راحت کا گھر ہے ، اس لئے وہاں کسی تکلیف کا ، اور کسی تکلیف دہ حالت کا گذر نہ ہو گا ، نہ وہاں بیماری ہو گی ، نہ موت آئے گی ، نہ بڑھاپا کسی کو ستائے گا ، نہ کسی اور قسم کی کوئی تنگی اور پریشانی کسی کو لاحق ہو گی ، اور جنتی بندے جب جنت میں پہنچیں گے تو شروع ہی میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ابدی حیات اور ابدی راحت کی یہ بشارت سنا کر ان کو مطمئن کر دیا جائے گا ۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔