HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Maarif ul Hadith

16. علاماتِ قیامت

معارف الحدیث

1951

عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ كَذَّابِينَ فَاحْذَرُوهُمْ. (رواه مسلم)
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا قیامت سے پہلے کچھ کذاب لوگ ہوں گے تم کو چاہیے کہ ان سے پرہیز کرو۔ (صحیح مسلم)

تشریح
“کذابین” سے یہاں مراد وہ لوگ ہیں جن کا جھوٹ غیر معمولی قسم کا ہو اور اسکا تعلق دین سے ہو جیسے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے اور جھوٹی حدیثیں گھڑنے والے اور جھوٹے قصے گھڑ کے اپنی بدعات و خرافات ہو رواج دینے والے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ میرے بعد قیامت سے پہلے ایسے لوگ ہوں گے اور تم کو گمراہ کرنے کی کوشش کریں گے میرے امتیوں کو چاہیے کے ان سے ہوشیار اور دور ہیں اور ان کے جال میں نہ پھنسیں جیساکہ معلوم ہے عہد نبوی سے اب تک سینکڑوں مدعیان نبوت بھی پیدا ہوئے جن میں سب سے پہلا یمامہ کا مسیلمہ کذاب تھا اور ہماری معلومات کے لحاظ سے آخری غلام احمد قادیانی، جاری اس طرح مہدویت کہ مدعی بھی پیدا ہوتے رہے اور بہت سی گمراہ کن دعوتوں کے داعی اور قائد بھی یہ سب ان کذابین میں شامل ہیں جن کی اطلاع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں دی ہے اور ان سے دور رہنے کی تاکید فرمائی ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔