hadith book logo

Mishkaat Shareef: Hadith 4027

.

مشكاة المصابيح

4027
Mishkaat Shareef
ضعیف
وعن سفينة قال : أكلت مع رسول الله صلى الله عليه و سلم لحم حبارى . رواه أبو داود
اور حضرت سفینہ (رض) کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم ﷺ کے ساتھ حباری کا گوشت کھایا ہے۔ ( ابوداؤد )

تشریح
حباری یعنی تعذری وہ جانور ( پرندہ) ہے جس کے بارے میں عربی میں مشہور ہے کہ وہ احمق ترین پرندہ ہوتا ہے اسی وجہ سے کسی شخص کی حماقت ظاہری کرنے کے لئے حباری کی مثال دی جاتی ہے اردو میں حباری سرخاب کو کہتے ہیں۔