HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

5974

ضعیف
وعن ابن عمر عن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال لأبي بكر : أنت صاحبي في الغار وصاحبي على الحوض . رواه الترمذي
اور حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے حضرت ابوبکر سے (ایک دن) یوں فرمایا تم میرے یار غار یعنی غار کے رفیق و ساتھی ہو اور حوض کوثر پر میرے مصاحب ہوگے۔ (ترمذی)

تشریح
مطلب یہ تھا کہ تم میرے دنیا کے بھی رفیق و ساتھی ہو اور آخرت کے بھی، واضح رہے کہ غار سے مراد مکہ سے تین میل دور واقع جبل ثور کا وہ غار ہے جہاں سفر ہجرت کے ابتدائی مرحلہ میں آنحضرت ﷺ ابوبکر صدیق کے ساتھ چھپے تھے اور اس آیت کریمہ (ثَانِيَ اثْنَيْنِ اِذْ هُمَا فِي الْغَارِ اِذْ يَقُوْلُ لِصَاحِبِه لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَا) 9 ۔ التوبہ 40) میں حضرت ابوبکر کی صحابیت ورفاقت کی طرف اشارہ ہے اور علماء و مفسرین نے وضاحت کی ہے کہ اس آیت میں صاحبہ سے مراد حضرت ابوبکر صدیق کی ذات ہے، اسی بنیاد علماء کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر کے خلاف دوسروں یعنی حضرت عمر، حضرت عثمان اور حضرت علی، وغیرہ کی صحابیت کا انکار کرنے والا کافر نہیں ہوتا، بہرحال آنحضرت ﷺ کے ارشاد کا مطلب یہ تھا کہ ابوبکر ! تم میرے ایسے دوست رفیق ہو کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری دوستی ورفاقت کی گواہی دی ہے اور غالباً اسی بنا پر یار غار کا لفظ سچے اور پکے دوست ورفیق کے معنی میں محاورۃً استعمال ہونے لگا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔