HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

5975

ضعیف
وعن عائشة قالت : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لا ينبغي لقوم فيهم أبو بكر أن يؤمهم غيره . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب
اور حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کہتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس قوم و جماعت میں ابوبکر موجود ہوں اس کے لئے موزوں نہیں ہے کہ اس کی امامت ابوبکر کے علاوہ کوئی شخص کرے اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔

تشریح
یہ حدیث امامت کے بارے میں ایک اصولی حکم کی بھی حیثیت رکھتی ہے کہ کسی بھی جماعت کی امامت کا سزاوار وہ شخص ہے جو اس جماعت میں سب سے افضل ہو اور اس کو اس بات کی واضح دلیل بھی قرار دیا جاتا ہے۔ حضرت ابوبکر تمام صحابہ میں سب سے افضل ہیں، جب یہ بات ثابت ہوئی تو یہ بھی ثابت ہوا کہ آنحضرت ﷺ کے بعد خلافت کے اصل مستحق وہی تھے، کیونکہ فاضل کی موجودگی میں کسی مفضول کو خلیفہ بنانا غیرموزوں بات ہے اسی لئے حضرت علی نے حضرت ابوبکر کو مخاطب کرکے فرمایا تھا، جب آنحضرت ﷺ نے آپ کو (نماز کا امام بنا کر) ہمارے دین کا پیشوا بنایا تو پھر ہماری دنیا کے معاملہ (یعنی خلافت) میں کون شخص آپ کو پس پشت ڈال سکتا ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔