HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

6222

صحیح
وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : نعم الرجل أبو بكر نعم الرجل عمر نعم الرجل أبو عبيدة بن الجراح نعم الرجل أسيد بن حضير نعم الرجل ثابت بن قيس بن شماس نعم الرجل معاذ بن جبل نعم الرجل معاذ بن عمرو بن الجموح . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب
اور حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ابوبکر بھی کیا اچھا آدمی ہے، عمر بھی کیا اچھا آدمی ہے، ابوعبیدہ بن الجراح بھی کیا اچھا آدمی ہے اسید بن حضیر بھی کیا اچھا آدمی ہے، ثابت بن قیس بن شماس بھی کیا اچھا آدمی ہے، معاذ بن جبل بھی کیا اچھا آدمی ہے، عمر وبن الجموع بھی کیا اچھا آدمی ہے۔ روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے یہ حدیث غریب ہے

تشریح
سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا ابوعبیدہ، سیدنا ثابت بن قیس اور سیدنا معاذ بن جبل کا ذکر پیچھے ہوچکا ہے۔ سیدنا اسید بن حضیر انصار مدینہ میں ہے سے ہیں اور قبیلہ اوس سے تعلق رکھتے ہیں۔ بیت عقبہ میں حاضر ہونے والوں اور غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں میں شامل ہیں بعد کے غزوات میں بھی شریک ہوئے صحابہ کی ایک جماعت نے ان سے احادیث کی روایت کی ہے۔ مدینہ میں ٢٠ ھ میں ان کا انتقال ہوا اور بقیع میں مدفون ہوئے۔ سیدنا عمر وبن الجموح بھی انصار مدینہ میں سے ہیں لیکن ان کا تعلق قبیلہ خزرج سے ہے، یہ بھی بیعت عقبہ میں حاضر تھے اور بدری ہیں۔ ان کا انتقال حضرت عثمان کے زمانہ خلافت میں ہوا۔ بہرحال حدیث میں مذکورہ تمام صحابہ کبار مہاجرین و انصار میں سے ہیں، غالباً یہ سب حضرات کسی موقع پر آنحضرت ﷺ کی مجلس مبار میں یکجا رہے ہوں گے۔ کہ آپ ﷺ نے ان میں سے ہر ایک کو الگ الگ مدح وثنا سے مشرف فرمایا یا مذکورہ تعریفی الفاظ میں ان سب کو الگ الگ ذکر کا کوئی خاص سبب بیش آیا ہوگا۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔