HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Mishkaat Shareef

.

مشكاة المصابيح

6223

صحیح
وعن أنس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن الجنة تشتاق إلى ثلاثة علي وعمار وسلمان . رواه الترمذي
اور حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا حقیقت یہ ہے کہ جنت میں تین آدمیوں کی (بہت) مشتاق ہے اور وہ علی عمار اور سلمان ہیں۔ (ترمذی)

تشریح
اس ارشاد گرامی کا اصل مقصد ان تینوں حضرت کے جنتی ہونے کو زیادہ سے زیادہ بلیغ اور زور دار انداز میں بیان کرنا ہے۔ گویا آپ ﷺ نے یہ فرمایا کہ یہ تینوں شخص ایسے جنتی ہیں کہ خود جنت بھی ان کی بہت مشتاق ہے اور تیار ہو کر ان کے انتظار میں ہے کہ کب یہ لوگ میرے اندر آتے ہیں اور بعض حضرات نے یہ لکھا ہے کہ جنت کے مشتاق ہونے سے مراد اہل جنت یعنی ملائکہ اور حوروغلمان وغیرہ کا مشتاق ہونا ہے۔ نیز طیبی نے لکھا ہے کہ ان تینوں کے تئیں جنت کا مشتاق ہونا ایسا ہی ہے جیسا کہ پیچھے ایک حدیث میں حضرت سعد بن معاذ کے انتقال پر عرش کے ہلنے کا ذکر آیا ہے

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔