hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 1621

13. حضرت زید بن خارجہ (رض) کی حدیث

مسند احمد

1621
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ سَلَمَةَ أَنْ عَبْدَ الْحَمِيدِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ دَعَا مُوسَى بْنَ طَلْحَةَ حِينَ عَرَّسَ عَلَى ابْنِهِ فَقَالَ يَا أَبَا عِيسَى كَيْفَ بَلَغَكَ فِي الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مُوسَى سَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ خَارِجَةَ عَنْ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ زَيْدٌ إِنِّي سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَفْسِي فَقُلْتُ كَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكَ قَالَ صَلُّوا وَاجْتَهِدُوا ثُمَّ قُولُوا اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
خالد بن سلمہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ عبد الحمید بن عبدالرحمن نے موسیٰ بن طلحہ کو اپنے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں بلایا اور ان سے پوچھا کہ اے ابو عیسیٰ ! نبی ﷺ پر درود سے متعلق روایت آپ تک کن الفاظ سے پہنچی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک مرتبہ حضرت زید بن خارجہ (رض) سے نبی ﷺ پر درود کے متعلق سوال کیا تھا، انہوں نے مجھے بتایا کہ میں نے خود بھی یہ سوال نبی ﷺ سے پوچھا تھا، نبی ﷺ نے اس کا جواب یہ دیا تھا کہ خوب احتیاط کے ساتھ نماز پڑھ کر یوں کہو اے اللہ ! محمد ﷺ اور آل محمد ﷺ پر اسی طرح برکتوں کا نزول فرما جیسے آل ابراہیم پر کیا تھا، بیشک تو قابل تعریف اور بزرگی والا ہے۔