hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 1622

14. حضرت حارث بن خزمہ (رض) کی حدیث

مسند احمد

1622
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ عَنْ أَبِيهِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ أَتَى الْحَارِثُ بْنُ خَزَمَةَ بِهَاتَيْنِ الْآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ بَرَاءَةَ لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ مَنْ مَعَكَ عَلَى هَذَا قَالَ لَا أَدْرِي وَاللَّهِ إِلَّا أَنِّي أَشْهَدُ لَسَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوَعَيْتُهَا وَحَفِظْتُهَا فَقَالَ عُمَرُ وَأَنَا أَشْهَدُ لَسَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ لَوْ كَانَتْ ثَلَاثَ آيَاتٍ لَجَعَلْتُهَا سُورَةً عَلَى حِدَةٍ فَانْظُرُوا سُورَةً مِنْ الْقُرْآنِ فَضَعُوهَا فِيهَا فَوَضَعْتُهَا فِي آخِرِ بَرَاءَةَ
حضرت عباد بن عبداللہ کہتے ہیں کہ حضرت حارث بن خزمہ (رض) عنہ، سیدنا فاروق اعطم (رض) کے پاس سورت براءۃ کی دو آیتیں " لقدجاء کم رسول من انفسکم " سے آخر تک لے کر آئے، حضرت عمر (رض) نے فرمایا اس پر آپ کے ساتھ کون گواہ ہے ؟ انہوں نے فرمایا بخدا ! مجھے اس کا تو پتہ نہیں البتہ میں اس بات کی شہادت دیتا ہوں کہ ان آیات کو میں نے نبی ﷺ سے سنا اور یاد کر کے محفوظ کیا ہے، حضرت عمر فاروق (رض) نے فرمایا میں بھی اس بات کی شہادت دیتا ہوں کہ میں نے بھی نبی ﷺ سے اسے سنا ہے، پھر فرمایا اگر یہ تین آیتیں ہوتیں تو میں انہیں علیحدہ سورت کے طور پر شمار کرلیتا، اب قرآن کریم کی کسی سورت کو دیکھ کر اس میں یہ دو آیتیں رکھ دو ، چناچہ میں نے انہیں سورت براءۃ کے آخر میں رکھ دیا۔