hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 16363

401. حضرت واثلہ بن اسقع (رض) کی بقیہ حدیثیں

مسند احمد

16363
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَوْفٍ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا جُمُعَةَ حَبِيبَ بْنِ سِبَاعٍ وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْأَحْزَابِ صَلَّى الْمَغْرِبَ فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ هَلْ عَلِمَ أَحَدٌ مِنْكُمْ أَنِّي صَلَّيْتُ الْعَصْرَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا صَلَّيْتَهَا فَأَمَرَ الْمُؤَذِّنَ فَأَقَامَ الصَّلَاةَ فَصَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ أَعَادَ الْمَغْرِبَ
حضرت ابوجمعہ حبیب بن سباع (رض) " جنہوں نے نبی ﷺ کو پایا ہے " سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی ﷺ نے احزاب کے سال مغرب کی نماز پڑھی، نماز سے فارغ ہو کر فرمایا کیا تم میں سے کسی کو معلوم ہے کہ میں نے عصر کی نماز بھی پڑھی ہے یا نہیں ؟ لوگوں نے بتایا یا رسول اللہ ! ﷺ آپ نے نماز عصر نہیں پڑھی، چناچہ نبی ﷺ نے مؤذن کو حکم دیا، اس نے اقامت کہی اور نبی ﷺ نے نماز عصر پڑھی، پھر نماز مغرب کو دوبارہ لوٹایا۔