hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 16364

401. حضرت واثلہ بن اسقع (رض) کی بقیہ حدیثیں

مسند احمد

16364
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَسِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنِي صَالِحٌ أَبُو مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو جُمُعَةَ قَالَ تَغَدَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ قَالَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ أَحَدٌ خَيْرٌ مِنَّا أَسْلَمْنَا مَعَكَ وَجَاهَدْنَا مَعَكَ قَالَ نَعَمْ قَوْمٌ يَكُونُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ يُؤْمِنُونَ بِي وَلَمْ يَرَوْنِي
حضرت ابوجمعہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ صبح کے کھانے میں ہم لوگ نبی ﷺ کے ساتھ شریک تھے، ہمارے ساتھ حضرت ابوعبیدہ بن جراح (رض) تھے، وہ کہنے لگے یا رسول اللہ ! کیا ہم سے بہتر بھی کوئی ہوگا ؟ ہم نے آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور آپ کی معیت میں جہاد کیا ؟ فرمایا ہاں ! ایک قوم ہوگی جو تمہارے بعد آئے گی اور مجھ پر بن دیکھے ایمان لائے گی۔