hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 21549

910. حضرت عطیہ قرظی کی مرویات

مسند احمد

21549
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا عَبدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ قَالَ قَدِمَ مُعَاوِيَةُ الْمَدِينَةَ فَتَلَقَّاهُ أَبُو قَتَادَةَ فَقَالَ أَمَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ قَالَ إِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً قَالَ فَبِمَ أَمَرَكُمْ قَالَ أَمَرَنَا أَنْ نَصْبِرَ قَالَ فَاصْبِرُوا إِذًا
عبداللہ بن محمد کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت امیر معاویہ (رض) مدینہ منورہ تشریف لائے تو وہاں حضرت ابو قتادہ (رض) سے ملاقات ہوئی ؟ وہ کہنے لگے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے تم میرے بعد ترجیحات کا سامنا کرو گے حضرت معاویہ (رض) نے پوچھا کہ پھر نبی کریم ﷺ نے آپ کو اس موقع کے لئے کیا حکم دیا تھا ؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ نے ہمیں صبر کرنے کا حکم دیا تھا حضرت معاویہ (رض) نے فرمایا کہ پھر آپ لوگ صبر کریں۔