hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 4265

28. حضرت ابورمثہ (رض) کی مرویات

مسند احمد

4265
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ قَالَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ بِيَدِي قِطْعَةَ إِسْتَبْرَقٍ وَلَا أُشِيرُ بِهَا إِلَى مَكَانٍ مِنْ الْجَنَّةِ إِلَّا طَارَتْ بِي إِلَيْهِ فَقَصَّتْهَا حَفْصَةُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ أَخَاكِ رَجُلٌ صَالِحٌ أَوْ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ رَجُلٌ صَالِحٌ
حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ہاتھ میں استبرق کا ایک ٹکڑا ہے میں جنت کی جس جگہ کی طرف بھی اس سے اشارہ کرتا ہوں وہ مجھے اڑا کر وہاں لے جاتا ہے حضرت حفصہ (رض) نے ان کے کہنے پر یہ خواب نبی کریم ﷺ سے ذکر کیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا تمہارا بھائی نیک آدمی ہے یا یہ فرمایا کہ عبداللہ نیک آدمی ہے۔