hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 4531

28. حضرت ابورمثہ (رض) کی مرویات

مسند احمد

4531
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا قَالَ خَرَجْنَا مَعَ ابْنِ عُمَرَ فَصَلَّيْنَا الْفَرِيضَةَ فَرَأَى بَعْضَ وَلَدِهِ يَتَطَوَّعُ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ فِي السَّفَرِ فَلَمْ يُصَلُّوا قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا قَالَ ابْنُ عُمَرَ وَلَوْ تَطَوَّعْتُ لَأَتْمَمْتُ
حفض بن عاصم کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم لوگ حضرت ابن عمر (رض) کے ساتھ سفر پر نکلے ہم نے فرض نماز پڑھی اتنی دیر میں حضرت ابن عمر (رض) کی نظر اپنے کسی بیٹے پر پڑی جو نوافل ادا کر رہا تھا حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ اور خلفاء ثلاثہ کے ساتھ سفر میں نماز پڑھی ہے لیکن یہ سب فرائض سے پہلے کوئی نماز پڑھتے تھے اور نہ بعد میں حضرت ابن عمر (رض) نے مزید فرمایا کہ اگر میں نفل پڑھتا تو اپنی فرض نماز مکمل نہ کرلیتا (قصرکیوں کرتا ؟ )