hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 4602

28. حضرت ابورمثہ (رض) کی مرویات

مسند احمد

4602
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُسْلِمٍ مَوْلًى لِعَبْدِ الْقَيْسِ قَالَ مُعَاذٌ كَانَ شُعْبَةُ يَقُولُ الْقُرِّيِّ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عُمَرَ أَرَأَيْتَ الْوِتْرَ أَسُنَّةٌ هُوَ قَالَ مَا سُنَّةٌ أَوْتَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَوْتَرَ الْمُسْلِمُونَ قَالَ لَا أَسُنَّةٌ هُوَ قَالَ مَهْ أَوَتَعْقِلُ أَوْتَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَوْتَرَ الْمُسْلِمُونَ
ایک مرتبہ ایک شخص نے حضرت ابن عمر (رض) سے پوچھا کہ آپ کی رائے میں وتر سنت ہیں ؟ انہوں نے فرمایا سنت کا کیا مطلب ؟ نبی کریم ﷺ نے اور تمام مسلمانوں نے وتر پڑھے ہیں اس نے کہا میں آپ سے یہ نہیں پوچھ رہا میں تو یہ پوچھ رہاہوں کہ کیا وتر سنت ہیں ؟ حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا رکو کیا تمہاری عقل کام کرتی ہے ؟ میں کہہ تو رہا ہوں کہ نبی کریم ﷺ نے بھی پڑھے ہیں اور مسلمانوں نے بھی۔