hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 4622

28. حضرت ابورمثہ (رض) کی مرویات

مسند احمد

4622
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَفَعَ خَيْبَرَ إِلَى أَهْلِهَا بِالشَّطْرِ فَلَمْ تَزَلْ مَعَهُمْ حَيَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلَّهَا وَحَيَاةَ أَبِي بَكْرٍ وَحَيَاةَ عُمَرَ حَتَّى بَعَثَنِي عُمَرُ لِأُقَاسِمَهُمْ فَسَحَرُونِي فَتَكَوَّعَتْ يَدِي فَانْتَزَعَهَا عُمَرُ مِنْهُمْ
حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے خیبر کا علاقہ وہاں کے رہنے والوں ہی کے پاس نصف پیداوار کے عوض رہنے دیا اور نبی کریم ﷺ کی پوری حیات طیبہ میں ان کے ساتھ یہی معاملہ رہا حضرت صدیق اکبر (رض) کی زندگی میں بھی اسی طرح رہا حضرت عمر (رض) کی زندگی میں بھی اسی طرح رہا ایک مرتبہ حضرت عمر (رض) نے مجھے خیبر بھیجی تاکہ ان کے حصے تقسیم کردو تو وہاں کے یہودیوں نے مجھ پر جادو کردیا اور میرے ہاتھ کی ہڈی کا جوڑ ہل گیا اس کے بعد حضرت عمر (رض) نے خبیر کو ان سے چھین لیا۔