hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 4754

28. حضرت ابورمثہ (رض) کی مرویات

مسند احمد

4754
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ عَنْ بَكْرٍ قَالَ ذَكَرْتُ لِابْنِ عُمَرَ أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَنَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَحَجٍّ فَقَالَ وَهِلَ أَنَسٌ إِنَّمَا أَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ وَأَهْلَلْنَا مَعَهُ فَلَمَّا قَدِمَ قَالَ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيَجْعَلْهَا عُمْرَةً وَكَانَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَدْيٌ فَلَمْ يَحِلَّ
بکر کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) سے ذکر کیا کہ حضرت انس (رض) نے ہم سے یہ حدیث بیان کی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا تھا ؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت انس (رض) کو مغالطہ ہوگیا ہے نبی کریم ﷺ نے ابتداء میں تو حج کا احرام باندھا تھا اور ہم نے بھی ان کے ساتھ حج کا ہی احرام باندھا تھا پھر جب نبی کریم ﷺ مکہ مکرمہ پہنچے تو فرمایا جس شخص کے پاس ہدی کا جانور نہ ہو اسے چاہئے کہ اسے عمرہ بنا لے اور چونکہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ ہدی کا جانور تھا اس لئے نبی کریم ﷺ نے احرام نہیں کھولا۔