hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 4769

28. حضرت ابورمثہ (رض) کی مرویات

مسند احمد

4769
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَتْ تَحْتِي امْرَأَةٌ أُحِبُّهَا وَكَانَ عُمَرُ يَكْرَهُهَا فَأَمَرَنِي أَنْ أُطَلِّقَهَا فَأَبَيْتُ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ امْرَأَةً كَرِهْتُهَا لَهُ فَأَمَرْتُهُ أَنْ يُطَلِّقَهَا فَأَبَى فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَبْدَ اللَّهِ طَلِّقْ امْرَأَتَكَ فَطَلَّقْتُهَا
حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہتے میری جو بیوی تھی مجھے اس سے بڑی محبت تھی لیکن وہ حضرت عمر (رض) کو ناپسند تھی انہوں نے مجھ سے کہا کہ اسے طلاق دے دو میں نے اسے طلاق دینے میں لیت و لعل کی تو حضرت عمر (رض) نبی کریم ﷺ کے پاس آگئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! عبداللہ بن عمر کے نکاح میں جو عورت ہے مجھے وہ پسند نہیں ہے میں اسے کہتا ہوں کہ اسے طلاق دے دے تو وہ میری بات نہیں مانتا نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا کہ عبداللہ ! اپنی بیوی کو طلاق دے دو چناچہ میں نے اسے طلاق دے دی۔