hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 5211

28. حضرت ابورمثہ (رض) کی مرویات

مسند احمد

5211
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ أَخْبَرَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَمْنَعُوا نِسَاءَكُمْ الْمَسَاجِدَ وَبُيُوتُهُنَّ خَيْرٌ لَهُنَّ قَالَ فَقَالَ ابْنٌ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بَلَى وَاللَّهِ لَنَمْنَعُهُنَّ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ تَسْمَعُنِي أُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَقُولُ مَا تَقُولُ
حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا تم اپنے اہل خانہ کو مسجد آنے سے نہ روکا کروالبتہ ان کے گھر ان کے حق میں زیادہ بہتر ہیں یہ سن کر حضرت ابن عمر (رض) کا کوئی بیٹا کہنے لگا کہ ہم تو انہیں روکیں گے۔ حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا کہ میں تم سے نبی کریم ﷺ کی حدیث بیان کر رہاہوں اور تم یہ کہہ رہے ہو ؟