hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 5633

28. حضرت ابورمثہ (رض) کی مرویات

مسند احمد

5633
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا مُوسَى يَعْنِي ابْنَ دَاوُدَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هَانِئٍ عَنْ عَبَّاسِ بْنِ جُلَيْدٍ الْحَجْرِيِّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَمْ يُعْفَى عَنْ الْمَمْلُوكِ قَالَ فَصَمَتَ عَنْهُ ثُمَّ أَعَادَ فَصَمَتَ عَنْهُ ثُمَّ أَعَادَ فَقَالَ يُعْفَى عَنْهُ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعِينَ مَرَّةً
حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے بارگاہ رسالت میں حاضر ہو کر عرض کیا یا رسول اللہ ! کسی غلام سے کتنی مرتبہ درگذر کی جائے ؟ نبی کریم ﷺ خاموش رہے، اس نے پھر یہی سوال کیا، نبی کریم ﷺ خاموش رہے تیسری مرتبہ پوچھنے پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس سے روزانہ ستر مرتبہ درگذر کیا جائے۔