hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 6433

28. حضرت ابورمثہ (رض) کی مرویات

مسند احمد

6433
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ نَائِمًا فَوَجَدَ تَمْرَةً تَحْتَ جَنْبِهِ فَأَخَذَهَا فَأَكَلَهَا ثُمَّ جَعَلَ يَتَضَوَّرُ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ وَفَزِعَ لِذَلِكَ بَعْضُ أَزْوَاجِهِ فَقَالَ إِنِّي وَجَدْتُ تَمْرَةً تَحْتَ جَنْبِي فَأَكَلْتُهَا فَخَشِيتُ أَنْ تَكُونَ مِنْ تَمْرِ الصَّدَقَةِ
حضرت ابن عمرو (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے پہلو کے نیچے ایک کھجور پائی نبی کریم ﷺ نے اسے کھالیا پھر رات کے آخری حصے میں آپ ﷺ بےچین ہونے لگے، جس پر نبی کریم ﷺ کی زوجہ محترمہ گھبرا گئیں نبی کریم ﷺ نے انہیں تسلی دیتے ہوئے فرمایا کہ مجھے اپنے پہلو کے نیچے ایک کھجور ملی تھی جسے میں نے کھالیا تھا اب مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں وہ صدقہ کی کھجور نہ ہو۔