hadith book logo

Musnad Imam Ahmad: Hadith 6543

28. حضرت ابورمثہ (رض) کی مرویات

مسند احمد

6543
Musnad Imam Ahmad
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ وَهَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ ذَكَرُوا ابْنَ مَسْعُودٍ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَقَالَ ذَاكَ رَجُلٌ لَا أَزَالُ أُحِبُّهُ بَعْدَمَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اسْتَقْرِئُوا الْقُرْآنَ مِنْ أَرْبَعَةٍ مِنْ ابْنِ مَسْعُودٍ وَسَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ
مسروق (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت ابن عمرو (رض) کے پاس بیٹھا ہوا تھا وہ حضرت ابن مسعود (رض) کا تذکرہ کرنے لگے اور فرمایا کہ ایسا آدمی ہے جس میں ہمیشہ محبت کرتا رہوں گا میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ چار آدمیوں سے قرآن سیکھو اور ان میں سب سے پہلے حضرت ابن مسعود (رض) کا نام لیا پھر حضرت معاذ بن جبل (رض) کا پھر حضرت ابو حذیفہ (رض) کے آزاد کردہ غلام سالم (رض) کا اور حضرت ابی بن کعب (رض) کا۔