hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 104

.

موطأ الامام محمد

104
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنِي نُعَيْمٌ الْمُجْمِرُ، وَأَبُو جَعْفَرٍ الْقَارِئُ «أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ يُصَلِّي بِهِمْ، فَكَبَّرَ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ» ، قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: «وَكَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حِينَ يُكَبِّرُ، وَيَفْتَحُ الصَّلاةَ» . قَالَ مُحَمَّدٌ: السُّنَّةُ أَنْ يُكَبِّرَ الرَّجُلُ فِي صَلاتِهِ كُلَّمَا خَفَضَ وَكُلَّمَا رَفَعَ، وَإِذَا انْحَطَّ لِلسُّجُودِ كَبَّرَ، وَإِذَا انْحَطَّ لِلسُّجُودِ الثَّانِي كَبَّرَ. فَأَمَّا رَفْعُ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلاةِ فَإِنَّهُ يَرْفَعُ الْيَدَيْنِ حَذْوَ الأُذُنَيْنِ فِي ابْتِدَاءِ الصَّلاةِ مَرَّةً وَاحِدَةً، ثُمَّ لا يَرْفَعُ فِي شَيْءٍ مِنَ الصَّلاةِ بَعْدَ ذَلِكَ، وَهَذَا كُلُّهُ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى وَفِي ذَلِكَ آثَارٌ كَثِيرَةٌ
نعیم مجمر اور ابو جعفر القاری دونوں ابوہریرہ (رض) کے متعلق نقل کرتے ہیں کہ وہ ہمیں نماز پڑھاتے تو ہر پستی و بلندی میں تکبیر کہتے اور وہ تکبیر کے وقت اور نماز شروع کرتے وقت ہاتھ اٹھاتے۔
قول محمد (رح) یہ ہے : سنت یہ ہے کہ ہر پستی و بلندی میں نماز کے دوران تکبیر کہے اور جب سجدہ کے لیے جھکے تو تکبیر کہے جب دوسرے سجدہ کے لیے جھکے تو تکبیر کہے۔ باقی نماز میں ہاتھ صرف تکبیر افتتاح میں ایک مرتبہ اٹھائے پھر اس کے بعد دوران نماز کہیں ہاتھ نہ اٹھائے۔
یہ تمام امام ابوحنیفہ (رح) کے ارشاد ہیں اس سلسلہ میں بہت سے آثار اس کے مؤید ہیں۔