قَالَ مُحَمَّدٌ , أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ الْقُرَشِيُّ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ، «أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ كَانَ لا يَقْرَأُ خَلْفَ الإِمَامِ فِيمَا جَهَرَ فِيهِ، وَفِيمَا يُخَافِتُ فِيهِ فِي الأُولَيَيْنِ، وَلا فِي الأُخْرَيَيْنِ، وَإِذَا صَلَّى وَحْدَهُ قَرَأَ فِي الأُولَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ، وَلَمْ يَقْرَأْ فِي الأُخْرَيَيْنِ شَيْئًا»
علقمہ بن قیس (رح) بتلاتے ہیں کہ عبداللہ بن مسعود (رض) نہ امام کے پیچھے نہ تو پہلی دو رکعتوں میں پڑھتے جن میں جہرا قراءت کی جاتی ہے اور نہ پچھلی دو رکعتوں میں جن میں سررا قرات کی جاتی ہے اور جب آپ (رض) اکیلے نماز پڑھتے تو پہلی دو رکعات میں فاتحۃ الکتاب اور کوئی سورت پڑھتے اور آخری رکعات میں کچھ نہ پڑھتے تھے۔