hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 133

.

موطأ الامام محمد

133
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «إِذَا فَاتَتْكَ الرَّكْعَةُ فَاتَتْكَ السَّجْدَةُ» . قَالَ مُحَمَّدٌ: مَنْ سَجَدَ السَّجْدَتَيْنِ مَعَ الإِمَامِ لا يُعْتَدُّ بِهِمَا، فَإِذَا سَلَّمَ الإِمَامُ قَضَى رَكْعَةً تَامَةً بِسَجْدَتَيْهَا، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، رَحِمَهُ اللَّهُ
نافع (رح) نے ابن عمر (رض) کا ارشاد نقل کیا کہ وہ فرماتے ہیں جب تم میں سے کسی کا رکوع رہ جائے تو تم سے سجدہ فوت ہوگیا یعنی رکعت فوت ہوگئی۔
قول محمد یہ ہے جس شخص نے امام کے ساتھ دو سجدے پائے اس کی وہ رکعت شمار نہ ہوگی۔ جب امام سلام پھیر دے تو وہ رکعت دونوں سجدوں سمیت ادا کرے۔ یہی ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔