hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 158

.

موطأ الامام محمد

158
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكِبَ فَرَسًا فَصُرِعَ عَنْهُ، فَجُحِشَ شِقُّهُ الأَيْمَنُ، فَصَلَّى صَلاةً مِنَ الصَّلَوَاتِ وَهُوَ جَالِسٌ، فَصَلَّيْنَا جُلُوسًا، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: " إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، إِذَا صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، وَإِنْ صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعِينَ ". قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، صَلاةُ الرَّجُلِ قَاعِدًا لِلتَّطَوُّعِ مِثْلُ نِصْفِ صَلاتِهِ قَائِمًا، فَأَمَّا مَا رُوِيَ مِنْ قَوْلِهِ: إِذَا صَلَّى الإِمَامُ جَالِسًا، فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعِينَ، فَقَدْ رُوِيَ ذَلِكَ وَقَدْ جَاءَ مَا قَدْ نَسَخَهُ
انس ابن مالک روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک دن گھوڑے پر سوار ہوئے اور آپ اس سے گرپڑے جس کی وجہ سے آپ کے دائیں پہلو میں خراش آگئی آپ نے لوگوں کو بیتھ کر نماز پڑھائی ہم نے بہی بیٹھ کر نماز پڑھی جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا امام اس لیے مقرر کیا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے جب وہ کھرا ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو دب وہ سمع اللہ لمن حمدہ کہے تو تم ر بنا ولک الحمد کہو اور اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بہی تمام بیٹھ کر نماز پڑھو اس روایت کو امام مالک نے باب صلوۃ الامام وہو جالس میں ذکر فرمایا ہے۔
قول محمد (رح) یہ ہے کہ بیٹھ کر نفلی نماز پڑھنے سے کھڑے ہو کر پڑھنے کا ثواب دگنا ہے رہی بات کہ جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بہی بیٹھ کر پڑھو بلاشبہ یہ روایت میں آیا مگر ایسی روایت بھی موجود ہے جو اس روایت کو منسوخ کرنے والی ہے۔