hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 187

.

موطأ الامام محمد

187
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ نَادَى بِالصَّلاةِ فِي سَفَرٍ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ، ثُمَّ قَالَ: أَلا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ، ثُمَّ قَالَ: " إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةً بَارِدَةً ذَاتَ مَطَرٍ يَقُولُ: أَلا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ ". قَالَ مُحَمَّدٌ: هَذَا حَسَنٌ وَهَذَا رُخْصَةٌ وَالصَّلاةُ فِي الْجَمَاعَةِ أَفْضَل
نافع بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر (رض) نے سفر کے دوران ایک انتہائی ٹھنڈی اور ہوا والی رات میں اذان دی پہر اعلان کیا الا صلوا فی الرحال ( اپنے کجاو وں کے پاس نماز ادا کرلو) پھر آپ نے فرمایا کہ جب رات بہت سرد اور بارش والی ہوتی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مؤذن کو حکم دیتے کہ وہ اذان میں کہے الا صلوا فی الرحال (یہ روایت باب النداء فی السفر میں مذکور ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے کہ یہ خوب ہے اور بطور رخصت اجازت ہے مگر جماعت سے نماز افضل ہے۔