hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 215

.

موطأ الامام محمد

215
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «مَنْ نَسِيَ صَلاةً مِنْ صَلاتِهِ، فَلَمْ يَذْكُرْ إِلا وَهُوَ مَعَ الإِمَامِ، فَإِذَا سَلَّمَ الإِمَامُ، فَلْيُصَلِّ صَلاتَهُ الَّتِي نَسِيَ، ثُمَّ لُيَصَلِّ بَعْدَهَا الصَّلاةَ الأُخْرَى» . قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ إِلا فِي خِصْلَةٍ وَاحِدَةٍ، إِذَا ذَكَرَهَا وَهُوَ فِي صَلاةٍ فِي آخِرِ وَقْتِهَا يَخَافُ إِنْ بَدَأَ بِالأُولَى، أَنْ يَخْرُجَ وَقْتُ هَذِهِ الثَّانِيَةِ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيهَا، فَلْيَبْدَأْ بِهَذِهِ الثَّانِيَةَ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْهَا، ثُمَّ يُصَلِّي الأُولَى بَعْدَ ذَلِكَ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ
نافع ر حمہ اللہ ابن عمر (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرماتے ہیں جو شخص کوئی نماز پڑھنا بھول جائے اور وہ امام کے ساتھ نماز ادا کرنے کی حالت میں اس بھولی ہوئی نماز کو یاد کرلے تو جب امام سلام پھیر دے تو جو نماز وہ بھول گیا تھا وہ نماز ادا کرے پھر وہ نماز ادا کرے جو امام کے ساتھ ادا کرچکا ہے۔
قول محمد (رح) یہ ہے کہ ہم اسی قول کو اختیار کرنے والے ہیں البتہ اگر آخری (تنگ) وقت میں نماز ادا کرتے ہوئے یاد آئے اور اس کو ادا کرنے سے دوسری (وقتی) نماز کا وقت ہاتھ سے چلا جائے گا۔ اس صورت میں وقتی نماز ادا کرے اور اس کے بعد یاد آنے والی سابقہ نماز پڑھے، یہی امام ابوحنیفہ اور سعید بن مسیب رحمہم اللہ کا مسلک ہے۔