hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 216

.

موطأ الامام محمد

216
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي الدِّيلِ يُقَالُ لَهُ: بُسْرُ بْنُ مِحْجَنٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَذِّنَ بِالصَّلاةِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، وَالرَّجُلُ فِي مَجْلِسِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مَنَعَكَ أَنْ تُصَلِّيَ مَعَ النَّاسِ؟ أَلَسْتَ رَجُلا مُسْلِمًا؟ قَالَ: بَلَى، وَلَكِنِّي قَدْ كُنْتُ صَلَّيْتُ فِي أَهْلِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا جِئْتَ فَصَلِّ مَعَ النَّاسِ وَإِنْ كُنْتَ قَدْ صَلَّيْتَ»
محجن دیلی (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بیٹھا تھا۔ اتنے میں اذان ہوئی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اٹھ کر نماز پڑھائی مگر میں اپنی جگہ بیٹھا رہا۔
جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوگئے) تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمہیں لوگوں کے ساتھ نماز سے کس بات نے روک دیا ؟ کیا تم مسلمان نہیں ہو ؟ میں نے عرض کیا کیوں نہیں میں مسلمان ہوں ! مگر بات یہ ہے کہ میں گھر میں نماز پڑھ چکا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب تم ( مسجد میں) آؤ (اور لوگوں کو نماز میں پاؤ) تو لوگوں کے ساتھ نماز پڑھو، خواہ تم پہلے نماز ادا کرچکے ہو۔ (اس روایت کو بخاری نے ادب المفرد اور نسائی و ابن خزیمہ اور طبرانی نے عبداللہ بن سرجس سے مرفوعا نقل کیا ہے) ۔