hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 228

.

موطأ الامام محمد

228
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَبِي عَامِرٍ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ كَانَ يَقُولُ فِي خُطْبَتِهِ قَلَّمَا يَدَعُ ذَلِكَ إِذَا خَطَبَ: إِذَا قَامَ الإِمَامُ فَاسْتَمِعُوا وَأَنْصِتُوا؛ فَإِنَّ لِلْمُنْصِتِ الَّذِي لا يَسْمَعُ مِنَ الْحَظِّ مِثْلَ مَا لِلسَّامِعِ الْمُنْصِتِ "
مالک ابن ابی عامر (رض) کہتے ہیں کہ حضرت عثمان بن عفان (رض) کہا کرتے تھے اور آپ کے بہت کم خطبے اس سے خالی ہوتے تھے۔ ” کہ جب بامام جمعہ کے دن خطبہ دینے کھڑا ہو تو غور سے سنو اور خاموش رہو۔ جس کو خطبہ سنائی نہ دے اور وہ خاموش رہنے والا ہو اس کو بہی اسی قدر ثواب ہے۔ جس قدر خاموشی سے سننے والے کو ملتا ہے “ (پہر جب نماز کھڑی ہوجائے تو صفوف کو برابر کرو اور کندھوں سے کندھا ملاؤ۔ کیونکہ صفوں کو سیدھا کرنا یہ کمال نماز حصہ ہے۔ حضرت عثمان (رض) اس وقت تک تکبیر نہ کہتے تھے جب تک ان کے مقررہ لوگ صفیں درست ہونے کے متعلق آکر اطلاع نہ کردیتے۔ جب صفوف کی درستی کی اطلاع مل جاتی تب آپ تکبیر کہتے) ۔ اس روایت کو امام مالک نے باب ما جاء فی الانصات یوم الجمعۃ والامام یخطب میں ذکر فرمایا ہے)