hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 232

.

موطأ الامام محمد

232
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ «يُصَلِّي يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ الأَضْحَى قَبْلَ الْخُطْبَةِ» ، وَذَكَرَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ كَانَا يَصْنَعَانِ ذَلِكَ. قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا كُلِّهِ نَأْخُذُ، وَإِنَّمَا رَخَّصَ عُثْمَانُ فِي الْجُمُعَةِ لأَهْلِ الْعَالِيَةِ لأَنَّهُمْ لَيْسُوا مِنْ أَهْلِ الْمِصْرِ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، رَحِمَهُ اللَّهُ
ابن شہاب (رح) کہتے ہیں کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عبد الفطر و اضحی کے دن نماز پہلے پڑھتے پھر خطبہ دیتے تھے۔ (اس اثر کو بخاری، مسلم نے ابن عمر (رض) عنہما سے مرفوعا اور جابر (رض) سے بھی مرفوعا نقل کیا ہے) اور امام مالک کہتے ہیں کہ مجھے ہی بات پہنچی ہے کہ ابوبکر و عمر (رض) ایسا ہی کرتے تھے۔
قول محمد (رح) یہ ہے ان تمام کو ہم اختیار کرتے ہیں۔ حضرت عثمان (رض) نے دیہا ت اور عوالی مدینہ والوں کو جمعہ کی رخصت دی کیونکہ وہ شہر کے باسی نہ تھے اور یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔