hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 284

.

موطأ الامام محمد

284
Muawtta Imam Muhammad
قَالَ مُحَمَّدٌ: حَدَّثَنَا الْمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ أَبَا بَكْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رَكَعَ دُونَ الصَّفِّ، ثُمَّ مَشَى حَتَّى وَصَلَ الصَّفَّ، فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ ذَكَرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «زَادَكَ اللَّهُ حِرْصًا، وَلا تُعِدْ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: هَكَذَا نَقُولُ: وَهُوَ يُجْزِئُ، وَأَحَبُّ إِلَيْنَا أَنْ لا يَفْعَلَ
حسن بصری (رح) کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر (رض) نے صف میں پہنچنے سے پہلے رکوع کیا پھر آہستہ آہستہ چلتے رہے یہاں تک کہ صف کے ساتھ آملے۔ پھر جب اپنی نماز مکمل کرلی تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اس بات کا تذکرہ کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ تمہاری حرص میں اضافہ فرمائے۔ مگر ایسا دوبارہ مت کرو۔
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اسی طرح کہتے ہیں۔ یہ جائز و درست تو ہے مگر مجھے زیادہ پسند یہ ہے کہ ایسا نہ کیا جائے۔