أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، أَنَّهُ قَالَ: دَخَلَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، فَوَجَدَ النَّاسَ رُكُوعًا، فَرَكَعَ ثُمَّ دَبَّ حَتَّى وَصَلَ الصَّفَّ "، قَالَ مُحَمَّدٌ: هَذَا يُجْزِئُ، وَأَحَبُّ إِلَيْنَا أَنْ لا يَرْكَعَ حَتَّى يَصِلَ إِلَى الصَّفِّ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ، رَحِمَهُ اللَّهُ
ابو امام بن سہل بن حنیف (رح) کہتے ہیں کہ زید بن ثابت مسجد میں آئے اور لوگوں کو رکوع میں پایا۔ پس انھوں نے رکوع کیا اور اسی حالت میں رینگ رینگ کر صف میں داخل ہوگئے ۔ (اس روایت کو امام مالک (رح) نے باب ما یفعل من جاء والامام راکع میں ذکر کا ب ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : ہمارے ہاں یہ کافی ہے مگر زیادہ پسندیدہ بات یہ ہے کہ صف تک پہنچ جانے کے بغیر رکوع نہ کرے اور یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔ آئندہ روایت اس کی تائید کرتی ہے۔