hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 306

.

موطأ الامام محمد

306
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هُدَيْرٍ، أَنَّهُ رَأَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ «يَقْدُمُ النَّاسَ أَمَامَ جِنَازَةِ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: الْمَشْيُ أَمَامَهَا حَسَنٌ، وَالْمَشْيُ خَلْفَهَا أَفْضَلُ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ
ربیعہ بن عبداللہ بن ہدیر کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب (رض) کو زینب بن جحش ام المؤمنین (رض) عنہا کے جنازے میں جنازے سے آگے لوگوں کے آگے چلتے دیکھا۔
اس روایت کو امام مالک (رح) نے باب المشی امام الجنازۃ میں ذکر کیا ہے۔
قول محمد (رح) یہ ہے : جنازے سے آگے چلنا اچھا ہے۔ مگر پیچھے چلنا افضل ہے۔ اور یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔