hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 360

.

موطأ الامام محمد

360
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ " اخْتَلَفَا فِي قَضَاءِ رَمَضَانَ، قَالَ أَحَدُهُمَا: يُفَرَّقُ بَيْنَهُ، وَقَالَ الآخَرُ: لا يُفَرَّقُ بَيْنَهُ "، قَالَ مُحَمَّدٌ: الْجَمْعُ بَيْنَهُ أَفْضَلُ، وَإِنْ فَرَّقْتَ وَأَحْصَيْتَ الْعِدَّةَ، فَلا بَأْسَ بِذَلِكَ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ، وَالْعَامَّةِ قَبْلَنَا
ابن شہاب کہتے ہیں کہ ابن عباس اور ابوہریرہ (رض) نے قضائِ رمضان کے سلسلہ میں اختلاف کیا ان میں سے ایک نے کہا متفرق طور پر رکھے جائیں گے اور دوسرے نے کہا متفرق نہ رکھے جائیں گے۔ (اس روایت کو امام مالک نے باب ما جاء فی قضاء رمضان میں ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : مسلسل رکھنا افضل ہے اور اگر اس نے متفرق طور پر رکھے اور گنتی پوری کرلی تو تب بھی کوئی حرج نہیں اور یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔ اور ہم سے پہلے صحابہ اور تابعین کا بھی یہی قول ہے۔