أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «إِذَا اعْتَكَفَ يُدْنِي إِلَيَّ رَأْسَهُ فَأُرَجِّلُهُ، وَكَانَ لا يَدْخُلُ الْبَيْتَ إِلا لِحَاجَةِ الإِنْسَانِ» ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَبِهَذَا نَأْخُذُ، لا يَخْرُجُ الرَّجُلُ إِذَا اعْتَكَفَ إِلا لِلْغَائِطِ، أَوِ الْبَوْلِ، وَأَمَّا الطَّعَامُ، وَالشَّرَابُ فَيَكُونُ فِي مُعْتَكَفِهِ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ
حضرت ام المؤمنین عائشہ صدیقہ (رض) عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب اعتکاف میں ہوتے تو میری طرف اپنا سر مبارک جھکاتے تھے اور میں اس میں کنگھی کردیا کرتی تھی۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھر میں سوائے انسانی ضرورت (قضائے حاجت) کے اور کسی کام کے لیے داخل نہ ہوتے تھے۔ (اس روایت کو امام مالک (رح) نے باب ذکر الاعتکاف میں ذکر کیا ہے)
قول محمد (رح) یہ ہے : ہم اس کو اختیار کرتے ہیں کہ آدمی اپنے معتکف سے صرف بول و براز کے لیے نکل سکتا ہے۔ رہا طعام و شراب وہ اپنے معتکف میں کھائے گا اور یہی امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے۔