hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 376

.

موطأ الامام محمد

376
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْتَكِفُ الْعَشْرَ الْوُسَطَ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ، فَاعْتَكَفَ عَامًّا حَتَّى إِذَا كَانَ لَيْلَةَ إِحْدَى وَعِشْرِينَ، وَهُيَ اللَّيْلَةُ الَّتِي يَخْرُجُ فِيهَا مِنَ اعْتِكَافِهِ قَالَ: «مَنْ كَانَ اعْتَكَفَ مَعِيَ فَلْيَعْتَكِفِ الْعَشْرَ الأَوَاخِرَ، وَقَدْ رَأَيْتُ هَذِهِ اللَّيْلَةَ، ثُمَّ أُنْسِيتُهَا، وَقَدْ رَأَيْتُنِي مِنْ صُبْحَتِهَا أَسْجُدُ فِي مَاءٍ وَطِينٍ، فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ، وَالْتَمِسُوهَا فِي كُلِّ وِتْرٍ» ، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَمُطِرَتِ السَّمَاءُ مِنْ تِلْكَ اللَّيْلَةِ، وَكَانَ الْمَسْجِدُ سَقْفُهُ عَرِيشًا فَوَكَفَ الْمَسْجِدُ، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَأَبْصَرَتْ عَيْنَايَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْصَرَفَ عَلَيْنَا، وَعَلَى جَبْهَتِهِ وَأَنْفِهِ أَثَرُ الْمَاءِ وَالطِّينِ مِنْ صُبْحِ لَيْلَةِ إِحْدَى وَعِشْرِينَ
ابو سعید خدری (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رمضان المبارک کے دریمانی عشرہ اعتکاف کیا کرتے تھے۔ ایک سال آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اعتکاف کیا یہ ان تک کہ اکیسویں رات آگئی۔ اور یہ وہ رات تھی کہ جس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبح کو اپنے اعتکاف سے باہر آیا کرتے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جس نے میری طرح درمیانے عشرہ کا اعتکاف کیا ہے وہ آخری عشرہ کا بھی اعتکاف کرے کیونکہ میں نے لیلۃ القدر دیکھی تھی اور پھر اسے بھول گیا ہوں۔ میں نے دیکھا کہ اس (رات کی) صبح کو میں پانی اور کیچڑ میں سجدہ کرتا ہوں۔ پس تم اسے آخری دس راتوں میں تلاش کرو۔ اور ہر طاق رات میں ڈہونڈو۔ ابو سعید (رض) کہتے ہیں کہ اس رات کو بارش ہو : ئی اور مسجد چھت کھجور کے چھپر کی بنی ہوئی تہی پس وہ ٹپک پڑی۔ ابو سعید (رض) کہتے ہیں کہ میرے آنکھوں نے دیکھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز سے فارغ ہوئے تو آپ کی پیشانی اور ناک پر پانی اور کیچڑ کا نشان تھا ۔ اور یہ واقعہ اکیسویں شب کا ہے (اس روایت کو امام مالک نے باب ما جاء فی لیلۃ القدر میں ذکر کیا ہے)