hadith book logo

Muawtta Imam Muhammad: Hadith 397

.

موطأ الامام محمد

397
Muawtta Imam Muhammad
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ كَانَ «إِذَا أَهْدَى هَدْيًا مِنَ الْمَدِينَةِ قَلَّدَهُ وَأَشْعَرَهُ بِذِي الْحُلَيْفَةِ، يُقَلِّدُهُ قَبْلَ أَنْ يُشْعِرُهُ، وَذَلِكَ فِي مَكَانٍ وَاحِدٍ وَهُوَ مُوَجِّهُهُ إِلَى الْقِبْلَةِ، يُقَلِّدُهُ بِنَعْلَيْنِ، وَيُشْعِرُهُ مِنْ شِقِّهِ الأَيْسَرِ، ثُمَّ يُسَاقُ مَعَهُ حَتَّى يُوقَفَ بِهِ مَعَ النَّاسِ بِعَرَفَةَ، ثُمَّ يُدْفَعُ بِهِ مَعَهُمْ إِذَا دَفَعُوا، فَإِذَا قَدِمَ مِنًى مِنْ غَدَاةِ يَوْمِ النَّحْرِ نَحَرَهُ قَبْلَ أَنْ يَحْلِقَ، أَوْ يُقَصِّرَ، وَكَانَ يَنْحَرُ هَدْيَهُ بِيَدِهِ يَصُفُّهُنَّ قِيَامًا، وَيُوَجِّهُّنَّ إِلَى الْقِبْلَةِ ثُمَّ يَأْكُلُ وَيُطْعِمُ»
عبداللہ بن عمر (رض) جب مدینہ منورہ سے ہدی لے جاتے تو اسے قلادہ پہنادیتے اور اس پر ذو الحلیفہ کے مقام پر نشان لگا دیتے (کوہان پر نشان لگاتے تاکہ معلوم ہو کہ ہدی کا جانور ہے) نشان لگانے سے پہلے قلادہ ٧ پہناتے تھے۔ اور دونوں کام ایک ہی جگہ کرتے تھے۔ اور نشان لگانے کے وقت ہدی کو قبلہ رخ کرتے دو جوتوں کا قلادہ پہناتے اور بائیں جانب سے اشعار کرتے تھے۔ پھر وہ ہدی ان کے ساتھ ہان کی جاتی۔ حتی کہ اسے عرفات میں لوگوں کے ساتھ کھرا کردیا جاتا تھا۔ پھر لوگوں کے ساتھ ہی عرفات سے لایا جاتا۔ پس جب یوم نحر کو صبح کے وقت وہ منی میں آتے تو حلق یا قصر رکانے سے قبل اسے نحر کرتے تھے۔ اور وہ اپنی ہدی کو اپنے ہاتھ سے نحر کرتے تھے۔ کھڑا کرکے قبلہ رخ ان کی صف بندی کی جاتی پھر ان کا گوشت پکواکر کھاتے اور کھلاتے تھے۔ ( امام مالک (رح) نے اس روایت کو باب العمل فی الہدی حین السیاق میں نقل کیا ہے)